جمعرات 6؍صفر المظفر 1445ھ24؍اگست 2023ء

بٹگرام میں ریسکیو کے شرکاء کو قوم کا سلام

بٹگرام میں کامیاب ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والوں کو قوم کا سلام پیش کرنے کیلئے وزیراعظم آفس میں جانبازوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ریسکیو آپریشن کرنے والوں کو ہمت اور بہادری کی مثال قرار دے دیا۔

وزیراعظم نے فرداً فرداً سب کو گلے لگایا، قیمتی جانیں بچانے والوں کو سراہا، چیئرلفٹ سے بچ کر نکلنے والوں کے صبر اور ہمت کی داد دی۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ واقعے سے متعلق کچھ امیدیں اور خدشات بھی تھے، ریسکیو آپریشن کی کامیابی میں ہر پاکستانی کو کریڈٹ جاتا ہےجنھوں نے دعائیں کیں،

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ہم نے ان بچوں کو بچا کو ملک کے مستقبل کو بچایا، واقعے سے متعلق کچھ امیدیں اور خدشات بھی تھے، ریسکیو آپریشن میں کوئی کوتاہی ہوجاتی تو بہت بڑا نقصان ہوتا۔

جو افراد چیئرلفٹ میں پھنسے انہوں نے بتایا کہ پہلے وہ سہمے ہوئے تھے لیکن پھر پاک فوج کو دیکھ کر ان کا ڈر ختم ہوگیا۔

نگراں وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ یہ آپریشن کسی کا کریڈٹ نہیں، ریسکیو آپریشن کی کامیابی میں ہر پاکستانی کو کریڈٹ جاتا ہے جنہوں نے دعائیں کیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی اے) کے چیئرمین  انعام حیدر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمی حالات کو پیش نظر رکھ کر آپریشن جاری رکھا گیا، ضلعی انتظامیہ اور مقامی افراد کے ساتھ رابطہ رکھا گیا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ریسکیو کی صلاحیت بڑھانے کی ضرورت ہے، آپریشن کے اختتام تک تمام ادارے ہمارے ساتھ مانیٹرنگ میں شامل تھے، پانچ چھ ماہ میں سروے کرکے مکمل رپورٹ پیش کی جائے گی۔

انعام حیدر نے کہا کہ تمام اداروں نے ریسکیو آپریشن کیلئے بروقت اقدامات کیے، مربوط حکمت عملی کے تحت ریسکیو آپریشن مکمل کیا گیا، این ڈی ایم اے ناگہانی آفات سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے، پاکستان ایئر فورس اور پاک آرمی کے کمانڈوز نے آپریشن میں حصہ لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.