بدھ 9 ذوالحجہ 1444ھ28؍جون 2023ء

بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ منا رہی ہے

پاکستان بھر میں بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے منا رہی ہے۔

کراچی کے علاقے صدر اور اطراف میں رہائش پذیر بوہری افراد نے نمازِ عید طاہری مسجد میں ادا کی۔

نماز کے بعد بوہری برادری نے سنتِ ابراہیمی ادا کی اور ایک دوسرے کو مبارک باد دی۔

دوسری جانب ملک بھر میں کل عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.