بونیر میں لڑکی کی پسند کی شادی کے معاملے پر سکھ برادری نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا، جبکہ لڑکی نے اپنی مرضی سے شادی کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔
سکھ مظاہرین کا کہنا ہے کہ لڑکے نے ہماری لڑکی کو ورغلایا اور بھگا کر شادی کی، ہمیں تحفظ دیا جائے، لڑکے کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کیا جائے۔
سیشن کورٹ بونیر میں سکھ لڑکی نے گزشتہ روز شادی کرلی تھی۔
لڑکی مینہ کماری نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں نے مرضی سے اسلام قبول کر کے شادی کی ہے۔
مینہ کماری کا کہنا تھا کہ میری عمر 25 سال ہے اور گورنمنٹ اسکول میں ٹیچر ہوں۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ لڑکی کے بیان کے بعد لڑکے کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا جاسکتا۔
Comments are closed.