بولیویا میں بغاوت پر سابق خاتون صدر، سابق آرمی چیف اور سابق پولیس چیف کو 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔
اطلاعات کے مطابق بولیویا کی عدالت نے ملک کی سابق صدر جینن انیز کو 2019 میں بغاوت کرنے کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔
انہیں آئین کے خلاف فیصلے کرنے اور اپنے فرائض سے غفلت برتنے کا مجرم قرار دیا گیا۔
سابق صدر کو گزشتہ برس مارچ میں دہشت گردی، بغاوت اور سازش جیسے الزامات کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔
خاتون صدر دارالحکومت لاپاز کی جیل میں 10 سال کی سزا پوری کریں گی۔
دیگر ملزمان میں سابق آرمی چیف اور سابق پولیس چیف شامل ہیں اور دونوں ہی فرار ہیں۔
Comments are closed.