جمعہ 4؍ربیع الثانی 1445ھ20؍اکتوبر 2023ء

بولنگ لائن لینتھ کے مطابق نہ کرسکے، بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہاہے کہ بولنگ لائن لینتھ کے مطابق نہ کرسکے اور کیچز بھی ڈراپ ہوئے۔

ورلڈ کپ 2023ء کے 18ویں میچ آسٹریلیا سے 68 رنز سے شکست کے بعد بابر اعظم نے ٹیم پرفارمنس پر تبصرہ کیا۔

بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا سے میچ کے دوران پاکستان ٹیم کےلیے حوصلہ افزا ماحول رہا۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی اننگز کے آخری 15 اوورز میں ہم میچ میں واپس آگئے تھے۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کو ہدف کے تعاقب میں اچھا آغاز ملا لیکن مڈل اوورز میں پارٹنر شپ اچھی نہ لگا سکے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.