بلوچستان کے ضلع بولان میں پنجرہ پل کی تعمیر کا 50 فیصد سے زائد کام مکمل ہوگیا، بولان ندی میں 70 فٹ کے چار ستون بنادیے گئے، جن کے اوپر ڈھانچہ بنایا جارہا ہے۔
این ایچ اے حکام کا کہنا ہے کہ مارچ تک پل کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔
جنرل منیجر (جی ایم) نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) آغا عنایت نے بتایا کہ ڈھاڈر کے قریب بولان میں پنجرہ پل کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے اور تقریباً 50 فیصد کام مکمل ہوگیا، بولان ندی میں 70 فٹ بلندی کے چار ستون بنادیے گئے ہیں، جن کے اوپر ڈھانچہ بنایا جارہا ہے۔
این ایچ اے حکام کا کہنا ہے کہ مارچ تک پل کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ 130میٹر لمبے پنجرہ پل کی تعمیر پر 85 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی، پنجرہ پل کو 70 سے 80 فٹ بلند بنایا جارہا ہے، جس کی باعث ندی کے پانی کے ریلے پل کو نقصان پہنچائے بغیر گزر جائیں گے۔
پنجرہ پل اگست 2022 میں مون سوں بارشوں کے دوران سیلابی ریلے کی زد میں آنے سے بہہ گیا تھا۔
Comments are closed.