بولان میں سیلاب سے متاثرہ قومی شاہراہ اور پنجرہ پل بحال نہ ہونے سے سندھ اور بلوچستان کا زمینی راستہ 9 روز سے معطل ہے۔
سیلاب متاثرین سخت گرم موسم میں اپنے پیاروں کی میتیں اور بزرگوں کو بولان کے دشوار گزار راستوں اور بولان ندی سے گزارنے پر مجبور ہیں۔
شاہراہ کی بندش سے مال بردار گاڑیاں 8 روز سے کھڑی ہیں جس کے باعث گاڑیوں میں موجود سبزیاں اور کھانے پینے کی دیگر اشیا خراب ہونے لگی ہیں۔ قومی شاہراہ پر پناہ لیے متاثرین نے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔
ڈیرا مراد جمالی میں بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اب تک ریلیف آپریشن شروع نہیں کیا جاسکا تاہم شمالی بلوچستان میں تباہ حال سڑکوں کی عارضی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
Comments are closed.