وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن کے عملے نے بورے والا پولیس کو مطلوب ملزم کی بیرونِ ملک روانگی روک کر ملزم کو وہاڑی پولیس کے حوالے کر دیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم وسیم سرور پنجاب کی تحصیل بورے والا کے سٹی پولیس اسٹیشن کو مطلوب تھا۔
ملزم کے خلاف قتل و اقدامِ قتل کے تحت متعدد مقدمات درج ہیں۔
ملزم غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز نمبر G9549 سے دبئی جانے کے لیے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچا تھا۔
بورڈنگ پاس کے حصول اور دیگر کلیئرنس کے بعد ملزم امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچا تو بلیک لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے اسے مزید پوچھ گچھ کے لیے روک لیا گیا۔
ملزم بورے والا پولیس کو قتل کے لگ بھگ مقدمات میں مطلوب تھا، بعد ازاں ملزم کو وہاڑی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
Comments are closed.