whatsapp groups for hookups hookup lynchburg va hookup Colmar free nyc hookups hookup Blooming Grove hookup Hawleyville

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بورس جانسن اور عمران خان میں کوئی فرق نہیں، مرتضیٰ وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان میں کوئی فرق نہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے اعظم فٹبال گراؤنڈ کا افتتاح کردیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بورس جانسن کیخلاف عدم اعتماد کا ووٹ آیا اور وہ جیت گئے، سابق وزیر اعظم نے ساڑھے تین سالوں میں ملک کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ تین ایکڑ کے رقبے پر محیط فٹبال کا گراؤنڈ ایک خواب تھا، ماضی میں یہ گراؤنڈ کچرے کا ڈھیر بنا ہوا تھا، ہم نے کراچی میں بلا تفریق کام کرنے کی کوشش کی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امید ہے بچے گراؤنڈ کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں گے، محمود آباد کی سڑکوں پر کام ہوا ہے اور گلیوں کا کام ڈی ایم سی کو کرنا ہے، شارع نور جہاں اور جوہر چورنگی پر انڈر پاس اور فلائی اوور پر کام ہوگا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ ماضی میں صوبہ سندھ کو نظر انداز کیا گیا، سندھ سے متعلق وزیر اعظم کو پیپلز پارٹی نے خط لکھا ہے، امید ہے آنے والے بجٹ میں کراچی کی اسکیم کو رکھا جائے گا، بلدیاتی الیکشن کیلئے ایم کیو ایم سے بات کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.