جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بوجہ موسم کوشش ہے غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کا عمل تیز ہو: جان اچکزئی

نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں کہ موسم کے پیش نظر غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا عمل زیادہ تیز ہو۔

نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم ایک لاکھ غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

جان اچکزئی نے کہا کہ ہم غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو چمن بارڈر کراسنگ پوائنٹ تک پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے انخلاء کے عمل میں اب مزید تیزی آئے گی۔

جان اچکزئی نے کہا کہ نادرا، ایف آئی اے اور مقامی انتظامیہ بھرپور سہولتیں فراہم کر رہی ہے، اب تک 50 ہزار قومی شناختی کارڈز بلاک کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سسٹم کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانی شناختی کارڈز کے علاوہ پی او آر اور افغان سٹیزن شپ کارڈز میں بھی گھپلے ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.