بنی گالہ کے بحالی مرکز میں خاتون کو مبینہ طور پر اغوا کرکے رکھنے کے معاملے پر 2 لیڈی ڈاکٹر سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او ) ویمن نے چھاپہ مار کر متاثرہ خاتون کو بازیاب کروالیا، متاثرہ خاتون کی درخواست پر 2 لیڈی ڈاکٹر سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
خاتون کی جانب سے درج کروائی گئی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق بحالی مرکز میں مجھے مختلف ادویات دی گئیں، ادویات سے میری قوت سماعت اور بینائی پر اثر پڑا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر نے بحالی مرکز والوں کو بتایا کہ اس کی بیوی کا دماغی مسئلہ ہے، متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ شوہر سے اکثر جھگڑا رہتا تھا جس پر اس نے یہ قدم اٹھایا۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، تفتیش کے بعد حقائق منظر عام پر لائیں گے۔
Comments are closed.