پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر اور شیریں مزاری بنی گالہ سے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیے بغیر ہی روانہ ہوگئے۔
صحافیوں نے اسد عمر سے سوال پوچھا کہ پی ٹی آئی کی اندرجو لوگ نااہلی چاہتے تھے کیا وہ خوش ہیں؟
اسد عمر نے صحافیوں کے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔
اس موقع پر شیریں مزاری سے سوال کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے اندر نا اہلی کا خواہش مند گروپ کیا خوش ہے اور کیا ڈیل ناکام ہوگئی؟۔
شیریں مزاری بھی اس موقع پر خاموش رہیں اور جواب دیے بغیر وہاں سے چلی گئیں۔
صحافی نے بنی گالہ میں سوال پوچھا کہ پی ٹی آئی کے وزیراعظم کا اگلا امیدوار کون ہوگا؟
اس سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ ان شا اللّٰہ عمران خان ہی اگلے امیدوار ہوں گے۔
صحافی کی جانب سے مزید سوال پوچھا گیا کہ پی ٹی آئی کے اندر جو گروپ نااہلی چاہتے تھے وہ خوش ہیں؟
فواد چوہدری نے اس سوال کا مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہے۔
Comments are closed.