وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بنی گالہ سے عوامی خدمت کا نشہ بکتا ہے، یہ عوامی نشہ عوام کے درد، سوشل ویلفیئر اور پناہ گاہوں سے جُڑا ہے،جاتی امراء محل بنانے کے نشے میں مبتلا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے واضح کیا ہے کہ پارلیمانی رول اور گورنس کمزور رہی پرانے برتنوں کی قلعی کروا رہے ہیں، اصلاحات کی ضرورت ہے۔
فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ میں حصہ دار ہوتے تو کمیشن نہ بناتے کمیشن قوم کی محنت اور ٹیکس کی کمائی کی جانچ کرے گا، انہوں نے موثر قانون سازی اور گورنس کے فقدان کو ٹرانسپیرنسی رپورٹ کی وجہ قرار دیا۔
معاون خصوصی کاکہنا تھا کہ ڈسکہ میں لیگی امیدوار کا بھائی منشیات فروشی میں ملوث نکلا قبضہ مافیا کنیز مافیہ اور نشہ مافیا کے تانے بانے رائے ونڈ سے ملتے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ ڈی آئی جی، فوکل پرسن انسداد منشیات سہیل سکھیرا کا کہنا تھا کہ لاہور میں منشیات فروشی کے حوالے سے کوئی نو گو ایریا نہیں اس میں سزا کی شرح 70فیصد ہے اب تک 494 منشیات فروش گرفتار اور 25 ہزار کلو منشیات پکڑی جاچکی ہے، زیادہ تر نارتھ سے سپلائی ہوتی ہے۔
Comments are closed.