وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بنیادی اہداف اور مقاصد سے متعلق نیکٹا کی تنظیم نو کی جائے۔
اسلام آباد میں نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیکٹا بورڈ آف گورنرز کا اجلاس دو سال تک نہ ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔
اجلاس میں نیکٹا کی تنظیم سازی اور اسے مؤثر ادارہ بنانے سے متعلق تجاویز پر مشاورت کی گئی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی، انتہاپسندی ختم کرنے میں نیکٹا کا کلیدی کردار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی سنجیدہ معاملہ ہے، ہمیں زیادہ ذمہ دارانہ رویہ اپنانےکی ضرورت ہے۔
Comments are closed.