چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی رازق سنجرانی توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوگئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی رازق سنجرانی کے خلاف توہین عدالت کے کیس کی سماعت کی۔
رازق سنجرانی نے کہا کہ دانستہ طور پر توہین عدالت نہیں کی، 2013 میں اسلام آباد کے سیکٹر F-8 میں کیٹیگری آئی کا مکان الاٹ ہوا جسے 2019 میں درخواست دے کر الاٹمنٹ F-6 ٹرانسفر کی۔
فاضل جج جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ کمپنی ملازم کو فیڈرل گورنمنٹ ملازم کے طور پر کیسے ٹریٹ کیا جا سکتا ہے؟ حکومت کی تو درجنوں کمپنیاں ہیں، کیا کسی اور کمپنی کے ملاز م کو بھی ایسی رہائش ملی؟ کمپنی کے ملازم نے وہ گھر رکھا ہو اہے جو وفاقی سیکریٹری کو الاٹ ہوتا ہے۔
عدالت نے کہا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے خلاف آرڈر پاس کریں؟ اگر نہیں تو آپ الاٹمنٹ کے معاملے پر نظرثانی کریں ورنہ ہم آرڈر پاس کریں گے۔
رازق سنجرانی کے وکیل ایڈووکیٹ عطاء اللّٰہ کنڈی نے عدالت سے پیر تک کی مہلت مانگ لی۔
Comments are closed.