بنگلہ دیش میں سمندری طوفان سترنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی، بلند لہروں کے باعث کشتی ڈوبنے سے 8 افراد لاپتا ہوگئے۔
بنگلہ دیشی حکام کے مطابق زیادہ تر اموات درختوں کے گرنے کے نتیجے میں ہوئیں، طوفانی ہواؤں سے سیکڑوں درخت جڑ سے اُکھڑ گئے۔ جس کے باعث ہزاروں مکانات کو نقصان پہنچا۔
متاثرہ علاقوں کے تقریباً ایک کروڑ صارفین بجلی سے محروم ہوگئے، طوفان ٹکرانے سے پہلے ساحلی علاقوں سے 10 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا اور ساحلی علاقوں کے اسکول بند کر دیے گئے تھے۔
طوفان کے زیر اثر دارالحکومت ڈھاکا، کھُلنا اور باریسال شہروں میں بھی تیز بارش ہوئی، سمندری طوفان بنگلہ دیش کے جنوبی علاقوں سے گذشتہ رات ٹکرایا تھا۔
Comments are closed.