بنگلا دیش نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ساڑھے 4 ارب ڈالرز کا قرض مانگ لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے بنگلا دیش کو دیے جانے والے 1 ارب 50 کروڑ ڈالرز قرض پر سود نہیں ہوگا جبکہ 3 ارب ڈالرز پر 6 فیصد سود ہوگا۔
بنگلا دیش کی جانب سے بیرونی ادائیگیوں اور بجٹ سپورٹ کے لیے آئی ایم ایف سے قرض مانگا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش اور آئی ایم ایف کے درمیان دسمبر میں اسٹاف لیول معاہدہ ہوگا، جنوری میں یہ معاہدہ بورڈ کی منظوری کے لیے پیش ہو گا۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 11 مہینوں میں 17.20 ارب ڈالرز رہا ہے۔
Comments are closed.