بنگلادیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز میں بینچ کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بنگلادیش کے خلاف محمد نواز، شاہنواز دھانی، محمد وسیم جونیئر کو موقع ملے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ بنگلادیش کے خلاف عثمان قادر اور خوشدل شاہ کو بھی موقع ملے گا۔
سرفراز احمد سے متعلق ذرائع کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کو آرام کروانے کی صورت میں سرفراز احمد پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ سلو پچز کی وجہ سے پاکستان 2 لیگ اسپنرز کھلانے پر بھی غور کرے گا۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.