اتوار 16؍جمادی الاول 1444ھ 11؍دسمبر 2022ء

بنگلادیش کیخلاف بھارت تیسرا میچ جیتنے میں کامیاب رہا

بھارت نے بنگلادیش سے ایک روزہ میچوں کی سیریز میں شکست کے بعد تیسرا میچ بڑے مارجن سے جیت لیا۔

میرپور اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو 227 رنز سے شکست دے دی۔

پہلے دو میچزمیں شکست سے دوچار ہونے والی بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 409 رنز بنائے۔

بھارت کے ایشان کشن نے میچ میں ڈبل سنچری اسکور کی، انہوں نے ویرات کوہلی کے ساتھ دوسری وکٹ پر 290 رنز کی شراکت بھی بنائی۔

ایشان کشن نے 131 گیندوں پر 210 رنز بنائے، اس دوران نے 10چھکے اور 24 چوکے لگائے جبکہ ویرات کوہلی نے 113 رنز کی باری کھیلی۔

بھارت کی طرف سے کوئی اور کھلاڑی خاطر خواہ پرفارمنس دکھانے میں ناکام رہا، بنگلادیش کے تسکین احمد، عبادت حسین اور شکیب الحسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلادیشی ٹیم 410 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں 34 ویں اوور میں 182 رنز پر ڈھیر ہوگئی، شکیب الحسن 43، لٹن داس 29 اور یاسر علی 25 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے۔

ایشان کشن کو میچ جبکہ مہدی حسن مرزا کو سیریز کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.