جمعہ8؍ربیع الثانی 1444ھ 4؍نومبر 2022ء

بنگلادیش بورڈ نے بھی ویرات کوہلی پر الزام دیا گیا

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کرکٹ آپریشنز کے چیئرمین جلال یونس کی جانب سے بھی بھارتی بیٹر ویرات کوہلی پر فیک فیلڈنگ کا الزام لگادیا گیا ہے۔

بھارت اور بنگلادیش کے درمیان بدھ کو کھیلے گئے میچ کے ایک دن بعد جلال یونس نے کہا کہ فیک فیلڈنگ کامعاملے پرامپائرز کی توجہ دلائی گئی تھی تاہم انہوں نے کہا کہ ہم نے ایسا نہیں دیکھا۔

جلال یونس کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے اس معاملے پر’ ری ویو‘ نہیں لیا گیا، کپتان شکیب الحسن نے میچ کے دوران اور بعد میں امپائر ماریس ایراسمس سے بات بھی کی تھی۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی)کرکٹ آپریشنز کے چیئرمین کامزید کہنا تھا کہ شکیب الحسن نےامپائرزسے بار بار کہا کہ اگر وہ تھوڑا سا زیادہ وقت لیں تو گراؤنڈ خشک ہو سکتا ہے اور جب گراؤنڈ خشک ہو جائے تو میچ شروع کریں۔

جلال یونس کا کہنا تھا کہ امپائر کا فیصلہ حتمی اور آخری ہوتا ہے،جس کے بعد دیگر کسی بات کی گنجائش نہیں ہوتی،آپ کو فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ آپ کھیلنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر نور الحسن نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی ویرات کوہلی پر فیک فیلڈنگ کا الزام لگا دیا۔

اس سے قبل میچ ختم ہونے کے بعد بنگلادیش کے وکٹ کیپر بیٹر نور الحسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میچ کے دوران امپائرز نے ویرات کوہلی کی فیک فیلڈنگ کو نہیں دیکھا۔

نور الحسن نے فیک فیلڈنگ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ فیک تھرو کے عوض ہمیں 5 پینلٹی رنز مل سکتے تھے اور میچ کا نتیجہ ہمارے حق میں ہوتا بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوا۔

کرکٹ کے قانون 41.5 کے مطابق جان بوجھ کر بیٹر کی توجہ ہٹانا، کسی قسم کی رکاوٹ ڈالنا یا دھوکہ دینا منع ہے اور اگر اس قانون کی خلاف ورزی کی جائے تو امپائر اس مخصوص ڈیلیوری کو ڈیڈ بال قرار دے سکتا ہے اور بیٹنگ ٹیم کو پانچ رنز پینلٹی کے طور پر دیے جاسکتے ہیں۔

بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ اویناش آریان نے بی سی سی آئی اور آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت نے بنگلادیش کو 5 رنز سے شکست دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.