
بنگلادیش انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے مطابق بنگلادیش انڈر 19 ٹیم ایک 4 روزہ اور 5 ون ڈے میچز کھیلے گی۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ بنگلادیش انڈر 19 ٹیم یکم سے 19 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گی، تمام 6 میچز 4 سے 18 نومبر تک فیصل آباد میں ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ بھی کہا کہ محدود طرز کے میچز 45، 45 اوورز پر مشتمل ہوں گے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.