بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن ورلڈ کپ کے آخری میچ سے باہر ہوگئے۔
آئی سی سی کے مطابق شکیب الحسن فریکچر کے باعث آسٹریلیا کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے، وہ سری لنکا کے خلاف میچ میں بائیں ہاتھ کی انگلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔
بنگلادیشی ٹیم کے فزیو کے مطابق شکیب الحسن نے تکلیف کے باوجود بیٹنگ جاری رکھی تھی اور میچ کے بعد کرائے جانے والے ایکسرے میں فریکچر سامنے آیا ہے۔
بنگلادیش اور آسٹریلیا کے درمیان میچ 11 نومبر کو پونے میں شیڈول ہے۔
Comments are closed.