بنوں وومن اینڈ چلڈرن اسپتال میں زچگی کے دوران خاتون کی موت کے معاملے میں غفلت ثابت ہونے پر اسپتال کی 4 لیڈی ڈاکٹرز کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔
اسپتال اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹراسپتال امن اللہ کی خدمات محکمہ صحت کو واپس کردی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ 8 اگست کو بنوں کی رہاشی خاتون زرفانہ بی بی کو اسپتال لایا گیا، تاہم بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث خاتون کی موت واقع ہوئی تھی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.