بنوں میرانشاہ روڈ پر ریسکیو کی گاڑی اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ سرملہ کے مقام پر بنوں میران شاہ روڈ پر پیش آیا۔ ریسکیو 1122 کی گاڑی مریض کو لے کر بنوں آرہی تھی۔
تیر فتاری کے باعث سامنے آنے والے ٹرک کے ساتھ تصادم کے باعث گاڑی میں آک لگ گئی۔ جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود ڈرائیور سمیت 6 افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔
زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو بنوں منتقل کردیا گیا۔
Comments are closed.