خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں میں 4 بچوں اور ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔
ضلع بنوں کے علاقے ڈومیل میں کوشی ایریا سے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
بنوں پولیس کے مطابق مرنے والے ایک ہی خاندان کے افراد ہیں، جن میں باپ، بیٹے اور بیٹیاں شامل ہیں۔
بنوں پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے خلیفہ گل نواز ٹیچنگ اسپتال بنوں ٹاؤن شپ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق لاشوں کے ساتھ ایک موٹر سائیکل بھی موجود پائی گئی ہے۔
بنوں پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Comments are closed.