بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بند کمروں کی پالیسیوں نے ملک کو خطرناک مقام پر لا کھڑا کیا، مصطفی نواز کھوکھر

پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں پاکستان کو موقف پیش کرنے کی اجازت تک نہ ملنا بڑی سفارتی ناکامی ہے۔

ایک بیان میں پی پی سینیٹر نے کہا کہ بند کمروں میں بنائی گئی پالیسیوں نے پاکستان کو خطرناک مقام پر لا کھڑا کیا۔

انہوں نے کہا کہ حالات کا تقاضا ہے حکومت اور عسکری قیادت پارلیمان کو حقیقی صورتحال سے آگاہ کرے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سابق اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشیدشاہ کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا ہے کہ وہ بلوچستان میں جیالا وزیراعلیٰ منتخب کرکے دکھائیں گے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مزید کہا کہ اسٹریٹجک ڈیپتھ اور طالبان کی پس پردہ حمایت نے پاکستان کو اقوام عالم میں تنہا کردیا ہے۔

اُن کا کہنا تھاکہ آج دنیا میں پاکستان کا تعارف طالبان اور ایک رجعت پسند قوت کے حامی کے طور پر ہے۔

پی پی سینیٹر نے یہ بھی کہاکہ شنید ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے سیکیورٹی ایڈوائزر معید یوسف کا امریکا کا دورہ بھی ناکام رہا۔

انہوں نے کہا کہ خدا نہ کرے کہ وہ وقت آئے کہ پاکستان کو طالبان کی حمایت کرنے پر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.