emily willis hookup ford escort zx2 sr ecu hookup dog screening hookup to laptop hookup Wurtsboro NY edelman hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بند موٹر وے M1 رشکئی تا پشاور کھل گئی

پنجاب اور خیبر پختون خوا میں صبح سویرے شدید دھند اور کہر کا راج برقرار ہے، شدید دھند کے باعث بند کی گئی موٹر وے ایم ون کو رشکئی سے پشاور تک ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم فور، پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک دھند کے باعث بند ہے۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم ٹو پنڈی بھٹیاں سے کوٹ مومن تک، موٹر وے ایم فور عبدالحکیم انٹر چینج سے پنڈی بھٹیاں تک تاحال دھند کے باعث بند ہیں۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 2 کو لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک اور ایم 3 کو لاہور سے سمندری تک بند کردیا گیا ہے۔

ادھر گوجرانوالہ شہر اور گرد و نواح میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ 15 سے 20 میٹر رہ گئی۔

جی ٹی روڈ پر کالا شاہ کاکو، سادھوکی، مرید کے، کامونکی، چن داقلعہ سے گجرات تک شدید دھند ہے۔

موٹر وے پولیس نے شدید دھند والے علاقوں میں شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

موٹر وے پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری دھند کے دوران اشد ضرورت کے تحت سفر کرتے ہوئے گاڑی کی رفتار آہستہ رکھیں اور فوگ لائٹ کا استعمال کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.