انڈونیشیا کے صوبے بالی میں خاتون سیاح کا موبائل فون بندر نے چھین لیا اور مضبوطی سے پکڑ کر اسے واپس کرنے سے انکار کر دیا۔
خاتون سیاح کو اپنا فون واپس لینے کے لیے بندر کو بطور رشوت کھانے کی چیزیں دینا پڑیں۔
خاتون نے بندر کو پھل کا ایک ٹکڑا پیش کیا جو اس نے لے لیا تاہم اس کے بعد بھی بندر نے فون واپس نہیں کیا اور فون واپس کرنے کے لیے دوسرے پھل کا مطالبہ کیا۔
بعد ازاں خاتون نے بندر کو دوسرا پھل دیا تو بندر نے انہیں فون واپس کر دیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.