
کراچی کے علاقے صدر میں ہونے والے دھماکے کی تفتیش جاری ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد سائیکل کے پیچھے کیریئر میں نصب تھا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ حکام نے کہا کہ بم دو سے ڈھائی کلو گرام وزنی اور دیسی ساختہ تھا، بم کو ٹائمرڈ یوائس کے ذریعے استعمال کرکے پھاڑا گیا ہے۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم میں بال بیئرنگ استعمال کیے گئے ہیں، بارودی مواد مقامی سطح پر تیار کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے صدر میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوئے تھے۔
Comments are closed.