gay hookup places in gloucester county nj denver hookup airbnb black gay hookup connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بم دھماکے کے مجرمان کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچائیں گے، وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ سانحے میں جو نقصان ہوا اس کا ازالہ نہیں ہوسکتا، واقعے کے مجرمان کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

گورنر خیبر پختون خوا شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان نے پشاور میں امام بارگاہ اخوند آباد کا دورہ کیا، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی ہمراہ تھے۔

وزیراعلیٰ، گورنر اور دیگر افراد نے شیعہ علماء سے ملاقات کی اور شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

سی سی پی او کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے سب سے پہلے مسلح کانسٹیبل کو نشانہ بنایا پھر ڈیڑھ سیکنڈ میں دوسرے کانسٹیبل کو سینے پر گولی ماری۔

اس موقع پر گورنر خیبر پختون خوا کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہونے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، قومی اتحاد کو خراب کرنے کی کوشش ہے۔

شاہ فرمان نے کہا کہ واقعات کے پیچھے دشمن کے مقاصد کو سمجھنا ہوگا، دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

 وزیرِاعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ واقعے کے مجرمان کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچائیں گے، آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنانے پر کام کر رہے ہیں، غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ خود کش حملہ آور نے پہلے پولیس پر فائرنگ کی، جس سے سیکیورٹی پر موجود دو اہل کار شہید ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد کوچہ رسالدار میں ہوئے خودکش حملے کے مزید 6 زخمی انتقال کرگئے۔

ادھر پولیس نے خودکش حملہ آور کے خاکے تیار کر لیے ہیں۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں گزشتہ روز 57 افراد کی میتیں لائی گئی تھیں، واقعے میں مزید 6 افراد کے انتقال کے بعد شہید افراد کی تعداد 63 ہوگئی ہے۔

واقعے میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے 37 زخمی لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 زخمی انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.