دنیا کی ارب پتی شخصیت اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے اپنی دوسری شادی سے متعلق کہا کہ ان کا فی الاحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن انہوں نے یہ کہہ کر سب کو تشویش میں مبتلا کردیا کہ وہ مستقبل میں ملینڈا کے سوا کسی اور سے شادی کا سوچ بھی نہیں سکتے۔
برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ ہر شادی بچوں کے گھر چھوڑ جانے کے بعد تبدیلی سے گزرتی ہے مگر بدقسمتی سے میری شادی طلاق نامی تبدیلی سے گزری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے نقطہ نظر سے میری شادی زبردست تھی، میں کسی اور سے شادی کرنے کا نہیں سوچوں گا۔
انٹرویو میں بل گیٹس نے میلنڈا گیٹس سے دوبارہ شادی کے بارے میں واضح طور پر نہیں بتایا اور کہا کہ مستقبل کے حوالے سے میرے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
خیال رہے گزشتہ سال اگست میں دنیا کی ارب پتی شخصیت اور مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس کی اہلیہ میلنڈا سے باضابطہ طور پر طلاق ہوگئی تھی۔
واشنگٹن کی کنگ کاؤنٹی عدالت کے ایک جج نے جوڑے کی طلاق کو حتمی شکل دی تھی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس کا کہنا تھا کہ ہمارا 27 سال کا سفر اختتام پذیر ہو گیا۔
بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس کا کہنا تھا کہ ہم نہیں سمجھتے کہ مزید ایک ساتھ آگے بڑھ سکتے ہیں، وسیع سوچ بچار کے بعد رشتہ ازدواج کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Comments are closed.