بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بل گیٹس، جرمنی، سعودی عرب کا پولیو کے خاتمے کیلئے رقوم کا اعلان

جرمن وزیر برائے معاشی امور سونجا شولز نے کہا ہے کہ اگر ہم نے پولیو کا مکمل خاتمہ نہ کیا تو دنیا میں کوئی جگہ محفوظ نہیں۔

انہوں یہ بات برلن میں عالمی ادارہ صحت کے تحت ورلڈ پولیو سمٹ سے خطاب کے دوران کہی۔

انہوں نے اس موقع پر جرمنی کی جانب سے عالمی سطح پر پولیو کے خاتمے کیلئے 23 ملین یورو کا اعلان کیا۔

سعودی عرب نے گلوبل پولیو کے خاتمے کیلئے ایک کروڑ ڈالر، بل گیٹس نے دنیا سے پولیو کے خاتمے کیلئے 1.2 ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا۔

اسی طرح آسٹریلیا نے 43.55 ملین ڈالر، فرانس نے 50 ملین یورو، جنوبی کوریا نے 3.2 ملین ڈالرز دینے کا اعلان کیا۔ 

سی ای او گاوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو ورکرز پاکستان کے اصلی ہیروز ہیں۔

ڈائریکٹر سی ڈی سی امریکا روشیل ویلنسکی نے کہا کہ حالیہ پولیو کیسز اسرائیل اور لندن میں نظر آئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.