بدھ 21؍رمضان المبارک 1444ھ12؍اپریل 2023ء

بلی سے حسنِ سلوک کرنیوالے الجزائر کے امام مسجد کی نئی ویڈیو وائرل

نمازِ تراویح کے دوران بلی سے حسنِ سلوک کرنے والے الجزائر کے امام مسجد الشیخ ولید مہساس کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نئی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امام صاحب نماز پڑھانے کے بعد دعا مانگ رہے ہوتے ہیں کہ ایک نوجوان ان کے پاس آکر ان سے ہاتھ ملاتا ہے پھر کندھے پر ہاتھ رکھ کر اُنہیں بوسہ دیتا ہے۔

ویڈیو میں نوجوان کے ساتھ کچھ بچے بھی امام صاحب سے ملتے اور ان سے   والہانہ محبت کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو خوب گردش کر رہی تھی جس میں ایک امام کے کندھوں پر دوران تراویح بلی چڑھ کر بیٹھ جاتی ہے اور کچھ دیر بیٹھنے کے بعد خود اتر بھی جاتی ہے تاہم اس دوران امام تراویح جاری رکھتے ہیں اور بلی کو پیار بھی کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مسلم اور غیر مسلم ہر ایک کی جانب سے بے حد پسند کی گئی اور امام کے اس اقدام کو خوب سراہا بھی گیا۔

الجزائر حکومت نے امام صاحب کو بلی سے حسن سلوک سے پیش آنے پر اعلیٰ ترین اعزاز سے بھی نوازا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.