بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلیک واٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالفین کی معلومات کیلئے فنڈز جمع کیے

بدنام زمانہ پرائیوٹ ملٹری کمپنی بلیک واٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ان کے مخالفین سے متعلق اہم خدمات انجام دیں۔

نامور امریکی روزنامے کی رپورٹ میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ بلیک واٹر کے بانی ایرک پرنس نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالفین کے خلاف معلومات جمع کرنے کے آپریشن کے لیے فنڈز جمع کیے۔

رپورٹ کے مطابق ایرک پرنس ٹرمپ انتظامیہ کا غیر رسمی مشیر تھا اور اس آپریشن میں اُس کا کردار اس بات کا مزید ثبوت ہے کہ وہ امریکا میں داخلی سطح پر بھی سیاسی جاسوسی میں ملوث رہا۔

سابق برطانوی جاسوس رچرڈ سیڈن کے 2018 کے اس سیاسی انٹیلی جنس آپریشن کا مقصد امریکہ کے ترقی پسند گروپوں، ڈیموکریٹک پارٹی کی انتخابی مہمات اور ڈونلڈ ٹرمپ کے دیگر مخالفین کی جاسوسی کے لیے خفیہ ایجنٹس کا استعمال کرنا تھا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس آپریشن میں ایرک پرنس کا کردار ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح انتہائی قدامت پسند ری پبلیکنز نے جاسوسی کے ذریعے امریکا کے سیاسی منظر نامے کو متاثر کرنے کی کوشش کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.