بلوچستان کے 35 اضلاع میں بلدیاتی حکومتوں کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے انکے انتخاب کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سید عبدلآغا ظہور چیئرمین پشین، امان اللّٰہ چمن، محمد علی چیئرمین نوشکی، عبدالودود چیئرمین اور اسفندیار وائس چیئرمین چاغی منتخب ہوئے۔
میر محمد جمعہ کبدانی خاران اور الہٰی بخش واشک کے چیئرمین منتخب، محمد خان چیئرمین ژوب منتخب ہوئے ہیں۔
اسی طرح پائند خان قلعہ سیف اللّٰہ، اصغر خان لورالائی، غفور خان بارکھان کے چیئرمین منتخب ہوئے۔
عالم خان موسیٰ خیل، خیراللّٰہ دکی اور میر بجار چاکر ڈومکی سبی کے چیئرمین منتخب ہوئے۔
راحت جمالی جعفر آباد، عبدالسلام ہرنائی، عبدالستار زیارت، نثار احمد خان کوہلو، غلام نبی ڈیرہ بگٹی، فرید الحق نصیر آباد، نواب زادہ سالار جمالی اوستہ محمد اور محمد علی صحبت پور کے چیئرمین منتخب ہوئے۔
نوابزادہ علی رضا مگسی جھل مگسی، نصیر احمد آواران، عرفان کلیم قلات اور صلاح الدین خضدار کے چیئرمین منتخب ہوئے۔
محمد قاسم مستونگ، عبدالرشید لسبیلہ، محمد ابراہیم حب، میر عبدالمالک پنجگور اور سید میر جان نوری گوادر کے چیئرمین منتخب ہوئے۔
Comments are closed.