
کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) ترجمان نے بولان میں بجلی کے 13 ٹاورز گرنے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان کیسکو کے مطابق بلوچستان کے 27 گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہے، صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کو متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔
ترجمان کے مطابق زمینی راستہ اور مواصلاتی نظام منقطع ہونے سے پیٹرولنگ اور بجلی کی بحالی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
کیسکو ترجمان کے مطابق 220 کے وی سبی کوئٹہ اور 132 کے وی سبی کوئٹہ ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی تاحال بند ہے۔
ترجمان کے مطابق 220 کے وی دادو خضدار ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی سپلائی بھی بند ہے، کوئٹہ کو متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔
کیسکو ترجمان کے مطابق خضدار، قلات، سوراب، مستونگ، نوشکی، چاغی اور خاران اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
ترجمان کے مطابق لورلائی، ژوب، قلعہ سیف اللّٰہ، پشین، چمن کے فیڈرز کو یومیہ 2 گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے، بجلی کی بحالی کی صورتحال معمول پر آنے میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔
Comments are closed.