بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے محسن آباد میں 2 بچیاں ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں۔
لیویز ذرائع کے مطابق بچیوں کی لاشیں ندی سے نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔
دوسری جانب بلوچستان میں پی ڈی ایم اے کی جانب سے 10 اگست سے 13 اگست تک مون سون کے نئے اسپیل کے حوالے سے تمام ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کیے گئے الرٹ کے مطابق 10 اگست سے شروع ہونے والے بارشوں کے نئے اسپیل کے دوران دوبارہ سیلابی صورتِ حال پیدا ہو سکتی ہے۔
بلوچستان میں ہونے والی حالیہ مون سون بارشوں کے سبب جانی و مالی نقصانات کا سلسلہ جاری ہے، صوبے میں مزید 6 اموات کی تصدیق کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 176 ہو گئی جبکہ 18 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 77 مرد، 44 خواتین اور 55 بچے شامل ہیں۔
Comments are closed.