بلوچستان یونیورسٹی میں عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی۔
رجسٹرار کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی کے احاطے میں داخلے کے لیے مکمل کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔
تمام اساتذہ، غیر تدریسی عملہ اور طلباء کو 31 اگست تک کورونا ویکسینیشن کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
رجسٹرار یونیورسٹی کے مطابق نان ویکسینیٹڈ افراد کو یونیورسٹی میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور کسی بھی طالبعلم کو مکمل ویکسینیشن کے بغیر یونیورسٹی ہاسٹل میں قیام کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔
بلوچستان یونیورسٹی کے احاطے میں داخلے کے لیے نادرا کا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔
Comments are closed.