بلوچستان ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات ری شیڈول کرنے کی درخواستیں خارج کردی ہیں۔
جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس روزی خان پر مشتمل بینچ نے بلدیاتی انتخابات منسوخ کرنے سے متعلق کیس کا فیصلہ سنایا۔
واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو منسوخ کرنے کے لئے 4 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ بلوچستان حکومت کی جانب سے بھی درخواست گزاروں کے موقف کی تائید کی گئی تھی۔
بلوچستان حکومت نے الیکشن کمیشن کو الیکشن چند ماہ ملتوی کرانے کی درخواست دے رکھی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.