جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بلوچستان ہائیکورٹ کا حلقہ بندی تبدیل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار

سپریم کورٹ آف پاکستان نے عام انتخابات میں تاخیر کے تمام دروازے بند کر دیے۔

عدالت نے بلوچستان ہائی کورٹ کا حلقہ بندی تبدیل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

جسٹس سردارطارق کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے معاملے کی سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد حلقہ بندیوں پر اعتراض نہیں کیا جا سکتا۔

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی اپیل منظور کرتے ہوئے بلوچستان ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی حلقہ بندی تبدیل کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.