بلوچستان ہائی کورٹ نے قتل کے مجرم کی عمر قید کی سزا کو سزائے موت میں تبدیل کر دیا۔
عدالت عالیہ نے ورثاء کی اپیل پر قتل کے مجرم کی عمر قید کی سزا کو سزائےموت میں تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔
سزائے موت کے مجرم اجمل خان کی سزا کو مقتول کے ورثاء نے چیلنج کیا تھا۔
اجمل خان نے 3 سال قبل قلعہ سیف اللّٰہ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کر کے جبران خان کو قتل کر دیا تھا۔
اجمل خان کو دو سال قبل سیشن جج کی عدا لت سے جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
مقتول کے ورثاء کی جانب سے بیرسٹر عامر لہڑی اور ریاض احمد ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔
Comments are closed.