بلوچستان میں گزشتہ روز کی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ کوئٹہ کوہلو قومی شاہراہ بحال نہ ہو سکی۔
کوہلو شاہراہ بند ہونے سے ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔
بارشوں سے کوہلو میں سوناری پل بہہ جانے اور لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ پر ٹریفک معطل ہو گئی تھی۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے چمن اور گرد و نواح میں آندھی، گرد آلود طوفانی ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش نے تباہی مچا دی۔
ژوب، ڈیرہ بگٹی، توبہ اچکزئی اور شیلاباغ میں بھی آندھی اور گرد آلود ہواؤں کے ساتھ تیز بارش ہوئی جبکہ پاک ایران سرحدی علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔
Comments are closed.