بلوچستان کے نگراں صوبائی وزیر کھیل و ثقافت نوابزادہ جمال رئیسانی اور نگراں مشیر معدنیات عمیر محمد حسنی نے اپنی اپنی وزراتوں سے استعفیٰ دے دیا۔
نگراں صوبائی وزیر نوابزادہ جمال رئیسانی نے جیو نیوز کو بتایا کہ انہوں نے بطور نگراں وزیر کھیل و ثقافت کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے ان کا استعفیٰ قبول کرلیا۔ نوابزادہ جمال رئیسانی آئندہ عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان کے نگراں مشیر معدنیات عمیر محمد حسنی نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، ان کا استعفیٰ بھی نگراں وزیر اعلی علی مردان ڈومکی نے قبول کرلیا۔
نوابزادہ جمال رئیسانی اور عمیر محمد حسنی پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر آئندہ عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔
Comments are closed.