ہفتہ 10؍رمضان المبارک 1444ھ یکم؍اپریل 2023ء

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، جانی نقصان نہیں ہوا

بلوچستان کے علاقوں قلعہ عبداللّٰہ، گلستان، میزئی اڈا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی، لیویز کنٹرول کے مطابق زلزلے سے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ 

زلزلہ پیما کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 50 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔

پرانا چمن، خواجہ عمران رینج میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے، کلی ٹاکی میں دو مقامات پر دیواریں گری، جانی نقصان نہیں ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.