بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں آج رات سے مزید موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
شمالی بلوچستان میں شدید سرد ہوائیں چل رہی ہیں، بعض علاقوں میں درجہ حرارت منفی ہوگیا، پسنی اور ملحقہ علاقوں میں شدید ژالہ باری ہوئی۔
کان مہترزئی، توبہ اچکزئی اور قلات کے علاقے ہربوئی میں درجہ حرارت منفی ایک ریکارڈ کیا گیا جبکہ چمن، قلعہ عبداللّٰہ، پشین، زیارت، قلعہ سیف اللّٰہ میں گرد آلود سرد ہواؤں سے معمولات زندگی متاثر ہوگئے۔
پاک ایران سرحدی اور ساحلی علاقوں گوادر، وڈھ، آواران، چاغی سمیت مغربی بلوچستان میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے۔
پراونشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق پسنی اور ملحقہ علاقوں میں شدید ژالہ باری ہوئی جبکہ آج رات سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں مزید موسلادھار بارش متوقع ہے۔
Comments are closed.