بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے، اپنی شمولیت کا اعلان انہوں نے لاہور میں آصف علی زرداری سے ملاقات کے دوران کیا۔
ترجمان پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے سابق وزیر سکندر عمرانی بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے، بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے سید نظام الدین، سید حمید، نصیر احمد بزنجو و دیگر پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔
سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر نصیر مینگل کے صاحبزادے میر حمود الرحمان اور میر شفیق الرحمان بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے۔
ترجمان پی پی کا کہنا ہے کہ بلوچ سیاسی شخصیات نےآصف زرداری سے ملاقات میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
آصف زرداری نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والی بلوچستان کی سیاسی شخصیات کا خیر مقدم کیا۔
Comments are closed.