بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی سیکریٹری برائے محکمہ نظم و نسق بشریٰ رند نے کہا ہے کہ بلوچستان کےسابق وزراء اور ریٹائرڈ بیوروکریٹس نے بڑی تعداد میں گاڑیاں چھپائی ہوئی ہیں۔
کوئٹہ میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ رند نے بلوچستان میں سرکاری گاڑیوں کی واپسی میں ناکامی کے حوالے سے کہا کہ سابق وزراء اور بیورو کریٹس کو گاڑی کی واپسی سے متعلق لیٹرز لکھ لکھ کر تھک گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں پریشانی ہے کہ ان وزراء اور بیوروکریٹس سے گاڑیاں کیسے واپس لیں۔ قبائلی معاشرہ ہونے کی وجہ سے پولیس بھیج کر گاڑیاں واپس نہیں لے سکتے۔
بشریٰ رند کے مطابق جو بھی وزیر اور بیوروکریٹ سیٹ پر آتا ہے گاڑیوں پر قبضہ کرلیتا ہے۔ سابق وزراء، بیوروکریٹس اور ان کی فیملی اور بچے سب سرکاری گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں۔
بشری رند نے کہا کہ میرے پاس صرف ایک سرکاری گاڑی ہے۔
Comments are closed.