کور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بلوچستان کے زمینی رابطوں کی جلد بحالی کے لیے کوششیں شروع کریں۔
چیئرمین این ایچ اے سے ملاقات میں لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ این ایچ اے کو پاک فوج سے ہر طرح کی مدد دستیاب ہے۔
کور کمانڈر سدرن کمانڈ نے سیلاب سے متاثرہ بی بی نانی پل کا دورہ کیا اور اسے جلد سے جلد بحال کرنے کی ہدایت دی۔
واضح رہے کہ بی بی نانی پل کا حصہ گرنے کی وجہ سے لوگ تین روز سے پھنسے ہوئے تھے۔
متاثرین کے لیے میڈیکل ٹیم، پکا ہوا کھانا اور پینے کا پانی بھی ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھجوایا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے آب گم میں مچھ اور گرد و نواح کے متاثرین کے لیے ریلیف کیمپ کا بھی دورہ کیا۔
انہوں نے ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں حصہ لینے والے نوجوانوں کی تعریف کی۔
Comments are closed.