پیر 3؍صفر المظفر 1445ھ21؍اگست 2023ء

بلوچستان کی نگراں کابینہ تشکیل نہ پاسکی

بلوچستان کی نگراں کابینہ تشکیل نہ پاسکی، نگراں کابینہ کا ایک سے دو روز میں تشکیل پانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کی نگراں کابینہ 10 سے 12 اراکین پر مشتمل ہو گی۔

نگراں کابینہ میں زیادہ تر غیرجانبدار شخصیات کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مرادن ڈومکی کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس بلوچستان کوئٹہ میں ہوئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تشکیل پانے کے بعد نگراں کابینہ کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہو گی۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے نگراں وزیرِ اعلیٰ میر علی مردان ڈومکی نے جمعے کو حلف اٹھایا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.