پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی طرح پی پی پنجاب میں بھی سرپرائز دے گی۔
پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کا کارکن مایوس ہے اور جہانگیر ترین گروپ کو بھی اب تحریک انصاف میں پرانی حیثیت نہیں ملے گی۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا کراچی میں خراب کارکردگی کا تاثر بھی اب دور ہو جائے گا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.